حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی کے ساتھ منسلک‘ مربوط اور مشروط ہوچکا ہے۔ عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے۔ اگر عید الاضحی سے قربانی کا تصور اور فلسفہ نکال دیا جائے تو پھر عید الاضحی کا مفہوم بے معنی ہوجاتا ہے۔یہ بات ہمارے مدنظر رہنا چاہیے کہ حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل نے اطاعت خداوندی میں حکم خدا اور رضائے خدا کو انجام دیتے ہوئے قربانی دی اس کے پس پشت میںان کے ذاتی مفادات یا خواہشات نہیں تھے۔ نہ ہی وہ کسی نمود و نمائش کے لئے خود کو قربان کررہے تھے۔ بلکہ ان کا مطمع نظر صرف اور صرف خوشنودی خدا کا حصول تھا۔ چونکہ یہ عمل خدا کے احکام اور اس کی منشا کے مطابق انجام پایا اس لئے اس کا ہدف اور نتیجہ دونوں اعلی و ارفع ٹھہرے۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ انبیاءکرام کی یہ قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے۔ لیکن اس قربانی کے اہداف کا شعور رکھ کر اس پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ سنت ابراہیمی و اسماعیلی کو پورا کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی کے ساتھ پنے مفادات‘ ذاتی خواہشات‘ غلطیوں ‘ کوتاہیوں اور خطاﺅں کی قربانی ضروری ہے کیونکہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے یہ کہ خدا کے حضور ہمارے قربان کردہ جانور کا گوشت پوست اور خون نہیں پہنچتا بلکہ ہمارا ہدف‘ ہماری نیت‘ ہمارا ایثار‘ ہمارا خلوص اور ہمارا جذبہ پیش ہوتا ہے۔ لہذا ہمیں اس جانب اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے کہ ہم کتنے اخلاص اور ایثار کے ساتھ یہ قربانی پیش کررہے ہیں۔اس موقع پر دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے خاندانوں‘ زلزلہ و سیلاب زدگان اور حالیہ وبائی مرض کے متاثرین کو بھی یاد رکھا جائے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جانور کی قربانی ایک علامت ہے اور اس بات کے عہد کا درس ہے کہ اگر ہمیں خدا کی راہ میں اپنے آپ کو یا اپنی اولاد کو پیش کرنا پڑے اور خدا کے احکامات کی پیروی اور خدا کے نظام کے استحکام کے لئے ہمیں عزیز ترین چیز بھی قربان کرنے کا مرحلہ درپیش ہو تو ہم اطاعت خداوندی میں قطعاً گریز نہیں کریں گے۔ بلکہ نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ یہ قربانی پیش کردیں گے جان کی قربانی سے قبل بھی بہت ساری ایسی چیزیں ہیں کہ جنہیں قربانی کرکے انسان خدا کی اطاعت کے تقاضے پورے کرسکتا ہے۔ اس میں دین کے استحکام و ترویج کے لئے مال کی قربانی‘ دین کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لئے غلط نظریات کی قربانی‘ اسلام کی بہترین شناخت کے لئے غلط رسومات اور منفی عقائد کی قربانی‘ اشاعت اسلام کے لئے تحریر وتقریر کی قربانی‘ ترویج دین کے لئے وقت کی قربانی‘ مسلکی اور فروعی اختلافات کی قربانی‘ لسانی و علاقائی تعصبات کی قربانی شامل ہیں۔یاد رکھیے کہ ملک میں موجودہ نظام کی اصلاح اور عادلانہ نظام کے قیام کیلئے اپنی انا اور حوس اقتدار کی قربانی اشد ضروری ہے ۔
![عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان](https://media.hawzahnews.com/d/2020/08/01/4/990828.jpg)
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی قربانی کے ساتھ منسلک‘ مربوط اور مشروط ہوچکا ہے۔ عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے۔
-
فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے ، علامہ عارف واحدی
حوزہ/شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ سوچ اور فضا ملکی سا لمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین غلام رسول کشمیری کا عید بعثت کی مناسبت سے پیغام؛
إقرأ يا محمد! کہتے ہی ہمارے نبی محمد مصطفی (ص) مبعوث بہ رسالت ہوئے
حوزہ/ کشمیر کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین غلام رسول مقیم قم المقدسہ نے تمام مسلمانوں کو عید مبعث کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور ملت مسلمہ کے…
-
جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار کا روشن ترین پہلو، آغا سید حسن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے عید الاضحی کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ قربانی خدا کی بندگی اور انسانی اقدار…
-
انبیاء کرام کی قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ، علامہ مرید حسین نقوی
حوزہ/ نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے کہا کہ سنت ابراہیمی و اسماعیلی کو پورا کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی کے ساتھ اپنے مفادات، ذاتی خواہشات، غلطیوں،…
-
پنجاب کے تحفظِ بنیادِ اسلام متنازعہ ایکٹ کو یکسر مستر د کرتے ہیں ، علامہ عارف واحدی
حوزہ/علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ ہم پنجاب کے تحفظِ بنیادِ اسلام متنازعہ ایکٹ کو یکسر مستر د کرتے ہیں،محرم الحرام سے ایک ماہ قبل ایسا متنازعہ بل ملک…
-
قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کو مدّنظر رکھیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عید الاضحی کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری قربانی کے جانور کا گوشت اور خون ہمارے خالق تک نہیں پہنچتے بلکہ ہمارا…
-
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف:
نمائندہ قائد نجف کی گزشتہ پانچ سالہ خدمات اور آئندہ دو سال نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد
حوزہ/دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ عالیجناب علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کی گزشتہ پانچ سالہ بہترین کارکردگی اور…
-
امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے مظہر تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑکی شہادت کے موقع پر کہا کہ امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سکا کے مظہر تھے اور اپنے زمانے…
-
عید قربان کا فلسفہ
حوزہ/ قرآن مجید کی آیات سے بخوبی معلوم ہوتا ہے کہ قربانی کے مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ اس کے گوشت سے صحیح استفادہ کیا جائے، قربانی کرنے والا بھی اس سےفائدہ…
-
امیر المومینؑ و سیدہ فاطمہؑ نے زندگی گزارنے کے رہنما اصول فراہم کئے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/روز عقد امام علیؑ و دختر رسول کی مناسبت سے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن…
-
صدر اسلام کے مسلمانوں کی قربانیاں بے مثال ہیں، مولانا شہوار نقوی
حوزہ/ مولانا شہوار نے صدر اسلام کے ان مسلمانوں کے جزبہ ایثار اور قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کے مسلمانوں کو اپنے ایمان اور جزبہ قربانی کا جائزہ…
-
حجت الاسلام عباس بحرینی:
عید الاضحی خواہشاتِ نفسانیہ پر غلبے اور کامیابی کی عید ہے
حوزہ / ایران کے شہر عسلویہ کے امام جمعہ نے عید الاضحی کی نماز کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: عید قربان خواہشاتِ نفسانیہ کے خلاف جنگ کی عید ہے۔
-
شہید علامہ عارف الحسینی سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے حقیقی فرزند تھے، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ
حوزہ / پاکستان کے معروف اسکالر سید علی مرتضی زیدی کا شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 30 ویں برسی کے موقع پر خطاب کے اہم نکات قارئین کی خدمت میں پیش…
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ…
-
ایران سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بدھ کے روز عید الاضحی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ سعودی…
-
عالم تشیع کی سیاست اور ہم(حصہ دوئم)
حوزہ/ پاکستان کے شیعوں نے مرحوم مفتی جعفر اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے دور میں طاقت پکڑنی شروع کی ۔میدان سیاست میں کوئی خاص کامیابی نہ ملنے…
-
محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ِعزاءایس او پیز کے تحت منعقدہوں گے۔
-
علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کی منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار
حوزہ/علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
-
نوجوان معتدل معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں، صدر جے ایس او پاکستان
حوزہ/جعفریہ اسٹوڈنٹس کے 23 ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید ذیشان شمسی نے کہا کہ وقت کا تقاضا تھا۔
-
کورونا وائرس کے سبب ایم ڈبلیوایم شہید قائد ؒ کی برسی قومی وبین الاقوامی سطح پر منفرد اندازمیں منائے گی، نثارفیضی
حوزہ/شہید قائد ِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 32ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں نثار علی فیضی چیئرمین برسی شہید قائدعلامہ عارف…
آپ کا تبصرہ